ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب: جازان میں بیٹی پر تشدد کرنے والے باپ کی گرفتاری کا حکم

سعودی عرب: جازان میں بیٹی پر تشدد کرنے والے باپ کی گرفتاری کا حکم

Sun, 31 Jan 2021 19:02:46  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،31/جنوری (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں سرکاری استغاثہ کے ایک ذمے دار کے مطابق مملکت کے جنرل پراسیکیوٹر نے جازان شہر میں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کی گرفتار کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم مذکورہ شخص کے جرم کے ارتکاب پر کافی شواہد مہیا ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل وزارت سماجی بہبود کے زیر انتظام عائلی تشدد کے شکایتی مرکز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بچی کو اس کے باپ کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذمے دار نے واضح کیا ہے کہ سرکاری استغاثہ باپ کے خلاف نظام کے تحت سخت سزا کا مطالبہ کرے گی۔

ذمے دار کے مطابق سرکاری استغاثہ مملکت میں مجرمان کو تحویل میں لینے والے اداروں کے تعاون سے انسانی حقوق کو نقصان پہنچانے والے ہر معاملے کو دیکھ رہی ہے۔


Share: